تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ تیز اور ہلکی بارش سے موسم میں خوشگوار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) شہر اور گردونواح میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ تیز اور ہلکی بارش سے موسم میں خوشگوار تبدیل میں سردی ایک پھر لوٹ آئی ۔
بارش کے باعث کئی علاقوں میں پانی کھڑا ہو گیا اور اسکے ساتھ ساتھ کیچڑ کی وجہ سے بھی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،جبکہ دن بھر بادل چھائے رہے اور سرد ہوائیں چلنے سے ایک مرتبہ پھر گرم ملبوسات نکل آئے ، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے میں مزید بارش کا امکان ہے ۔