نابینا افراد میں رمضان راشن پیکج اور عید گفٹ تقسیم کئے گئے

 نابینا افراد میں رمضان راشن پیکج  اور عید گفٹ تقسیم کئے گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) نیشنل ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ سرگودھا ڈویژن کی جانب سے نابینا افراد میں رمضان راشن پیکج اور عید گفٹ تقسیم کئے گئے تقریب میں سابق وفاقی وزیر تسنیم احمد قریشی ، سیاسی و سماجی کارکن ملک محمد اشرف برہان، محمد علی تبسم نے خصوصی شرکت کی ۔

اور نابینا افراد کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی تقریب میں چیئرپرسن نیشنل ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ مس خالدہ ، جنرل سیکرٹری محمد کامران سمیت ایسوسی ایشن کے عہدیدران اور مردو خواتین ممبران کی بڑی تعدادشریک ہوئی اس موقع پر ایسوسی ایشن کی جانب سے نابینا افرادمیں راشن ، عید کے لیے کپڑے اور نقد رقم تقسیم کی گئی اس موقع پر مس خالد انور کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہر موقع پر اپنے نابینا افراد کی بھر پور مدد جاری رکھیں اس کے ساتھ نابینا افراد کو با روزگار بنانے کے لیے مختلف کورسز بھی کروا رہے ہیں اور نابینا افراد کو روزگار کی فراہمی کے مواقع بھی میسر کیئے جاتے ہیں ایسوسی ایشن اپنے ممبران کے فلاح و بہبود کے لیے ایسے اقدامات ہمیشہ جاری رکھے گی اس موقع پر ایسوسی ایشن کی جانب سے محمد علی تبسم کو اعزازی ممبر شپ بھی دی گئی تقریب میں آنے والے تمام افراد کے لیے افطار ڈنر کا اہتمام بھی کیا گیا تھا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں