گمشدہ ریٹائرڈ فوجی کی ایک ماہ بعد لاش گھر سے برآمد

گمشدہ ریٹائرڈ فوجی کی ایک ماہ بعد لاش گھر سے برآمد

فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ،شواہد چھپانے کی غرض سے گڑھا کھود کر دفنا دیا گیاخاتون نے مبینہ طور پر اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کیا ، پولیس حکام

کندیاں (نمائندہ دنیا )تھانہ پپلاں کے علاقہ وانڈھی گھنگنانوالی میں ریٹائرڈ فوجی شیر زمان کی گمشدگی کا معمہ حل ہو گیا، ایک ماہ سے لاپتہ رہنے والے شخص کی لاش گھر کے قریب گڑھے سے برآمد کر لی گئی۔پولیس کے مطابق مقتول کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا اور بعد ازاں شواہد چھپانے کی غرض سے گڑھا کھود کر دفنا دیا گیا۔ واقعہ کے بعد ملزمان کی جانب سے گمشدگی کا ڈرامہ رچایا گیا تھا تاکہ واردات کو چھپایا جا سکے ۔تفتیش کے دوران چونکا دینے والے انکشافات سامنے آئے ہیں جن کے مطابق مقتول کی بیوی اور اس کا ایک قریبی دوست قتل میں ملوث پائے گئے ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے مبینہ طور پر اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کیا اور لاش کو گھر کے قریب ہی دفنا دیا۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے جبکہ مزید گرفتاریوں اور اہم انکشافات کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں