لاکھوں کے ڈاکے ، نقدی ، زیورات ، موبائل لوٹ لیا

لاکھوں کے ڈاکے ، نقدی ، زیورات ، موبائل لوٹ لیا

کینو فیکٹری کے دفتر میں داخل ہو کر نقدی ،موبائلز و دیگر قیمتی اشیاء چھین لی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران موضع نوتھین کے قریب دو نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر احمد سہیل اور محمد ادریس سے موٹرسائیکل، نقدی و موبائلز چھین لئے ،للیانی میں تین مسلح افراد نے کینو فیکٹری کے دفتر میں داخل ہو کر ثمر شہزاد سے نقدی ،موبائلز و دیگر قیمتی اشیاء چھین لی اور جاتے ہوئے اس کا موٹرسائیکل بھی لے گئے ،جبکہ الفضل ٹاؤن کے نعمان ناصر اور کوٹمومن کے قمر سعید کے گھروں سے لاکھوں روپ مالیت کے زیورات،نقدی و دیگر گھریلو استعمال کی اشیاء ،42جنوبی سے محمد سرور،سمورآنی سے گلزار احمد،پھلروانس ے فیصل جلیل،شوکت حیات کالونی سے محمد وقاص کی موٹرسائیکلیں نامعلوم چور لے گئے ، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں