مقدمہ قتل کے ملزم کوسزائے موت ،10 لاکھ جرمانہ

مقدمہ قتل کے ملزم کوسزائے موت ،10 لاکھ جرمانہ

دوملزم شک کی بنیادپر بری ، اپنے مخالف منصر حیات کو قتل کر دیا تھا

خوشاب(نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب عبدالرحیم نے تھانہ قائد آباد کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے موضع چوہا کے رہائشی محمد اشفاق کو سزائے موت اور دس لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنا دیا جبکہ اس ساتھی ملزمان امجد اور حیات کو شک کا فائدہ یتے ہوئے با عزت بری کر دیا گیا ، محمد اشفاق ولد محمدحیات نے اپنے دونوں ساتھیوں کے ہمراہ دیرینہ عداوت کی بنا پر چار سال قبل موضع چوہا میں فائرنگ کر کے اپنے مخالف منصر حیات کو قتل کر دیا تھا،قائد آباد پولیس نے مقتول کے بھائی محمد حیات کی مدعیت میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے بعد از تفتیش چالان فاضل عدالت میں پیش کیا تھا دوران سماعت ملزم اشفاق اپنی بے گناہی ثابت کرنے میں کامیاب نہ ہو سکا اور فاضل عدالت نے ریحان فہیم ماہل ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کے دلائل سے متفق ہوتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزا سنا دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں