پاکستان کو مشترکہ مفادات کا محافظ کردار ادا کرنا چاہیے ، بلال طارق

 پاکستان کو مشترکہ مفادات کا محافظ کردار ادا کرنا چاہیے ، بلال طارق

امت مسلمہ کی واحد ایٹمی طاقت ہونے کے ناطے پاکستان کی ذمہ داری بڑھ جاتی پاکستان کو اسلام دشمن قوتوں کیخلاف عملی کردار ادا کرنا ہوگا،جمعیت اہلحدیث

خوشاب(نمائندہ دنیا)مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے نائب ناظم ضلع خوشاب کی ہر دلعزیز مذہبی و سماجی شخصیت میاں بلال طارق نے کہا ہے کہ پاکستان لا الہ الا اﷲ کی بنیاد پر قائم ہونے والی واحد نظریاتی ریاست ہے اس مملکت خدادا کو امت مسلمہ کے مشترکہ مفادات کا محافظ کردار ادا کرنا چاہیے ، بانیان پاکستان کا راستہ امت مسلمہ کے اتحاد اور مظلوموں کی حمایت ہے ہمیں اسی راستہ پر چل کر ملت اسلامیہ کے اجتماعی مسائل کے حل کیلئے آّگے بڑھانا ہو گا ، اپنی رہائش گاہ پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا قائداعظم محمد علی جناح کا دوٹوک موقف آج بھی راہنمائی فراہم کرتا ہے ،امت مسلمہ کی واحد ایٹمی طاقت ہونے کے ناطے پاکستان کی ذمہ داری بڑھ جاتی انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اسلام دشمن قوتوں کے خلاف موثر اور عملی کردار ادا کرنا ہوگا ،انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم اپنی ذمہ داری سمجھ کر قومی یکجہتی کو فروغ دیں اور قانون کی پاسداری کے لئے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے پاکستان کو مضبوط، مستحکم اور خوشحال ریاست بنانے میں اپنا حصہ ضرور ڈالیں۔انہوں نے ملک کی سالمیت امت مسلمہ کی بقا اتحاد استحکام اور خوشحالی کیلئے پورے عالم اسلام کو ایک پلیٹ فارم پر کھڑا کر نا ضروری ہے ، میاں بلال طارق کا کہنا تھا کہ ہمی معرکہ بنیان المرصوص کی فاتح پاکستان کی مسلح افواج کی ضرات مندی و دلیری پر ناز ہے اور پوری پاکستانی قوم اپنے سپہ سالار کی پشت پر کھڑی ہے۔ اور یقین کامل کے ساتھ وطن عزیز کی جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کیلئے سیسہ پلائی بن کر کھڑے ہونیوالے پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے کوئی بھی پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں