نوسر باز دکاندار کو ہزاروں روپے لے کر رفوچکر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) نامعلوم نوسر باز دوکاندار کو ہزاروں روپے لے کر رفوچکر ہو گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ لک موڑ کے علی حسن کی دوکان پر گزشتہ روز ایک نامعلوم شخص نے 13ہزار روپے کا سامان جس میں چینی ، گھی، پتی و دیگر اشیاء شامل تھی خریدا اور اس کے ساتھ بیس ہزار روپے کی چینج لی ، مگر مذکورہ دوکاندار اور اسکے بھتیجے کو اپنی باتوں میں پھنسا کر سامان ا ور رقم سمیت رفوچکر ہو گیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔