پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات پاکستان کی معیشت پر بھی پڑھ رہے ، ناصر محمود سہگل
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے صدر ناصر محمود سہگل نے کہا ہے۔
کہ پاکستان کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں دنیا بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات پاکستان کی معیشت پر بھی پڑھ رہے ہیں لہذا حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ تعلیمی ادارے بند کرنے کی بجائے اپنی عیاشیاں بند کرے تاکہ پاکستان حقیقی معنوں میں ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو سکے ناصر محمود سہگل نے کہا کہ اس وقت پاکستان کے معاشی حالات جس ڈگر پر چل رہے ہیں وہ کسی طرح بھی بہتر نہیں ہے کیونکہ اس وقت پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک پٹرولیم مصنوعات کی زد میں ہے۔ اور اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو پاکستان کے لیے آئندہ مستقبل میں مزید مشکلات بڑھیں گی ۔