ڈی آئی جی جیل خانہ جات کا ڈسٹرکٹ جیل سرگودہا کا دورہ ، مسائل سنے

ڈی آئی جی جیل خانہ جات کا ڈسٹرکٹ  جیل سرگودہا کا دورہ ، مسائل سنے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈی آئی جی جیل خانہ جات سعید اﷲ گوندل نے ڈسٹرکٹ جیل سرگودہا کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے قیدیوں سے ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارکباد پیش کی۔

 ڈی آئی جی سعید اﷲ گوندل نے قیدیوں کے ساتھ وقت گزارا اور ان کے مسائل سنے ، جبکہ ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم بھائی چارے اور درگزر کی اقدار کو اپنی زندگیوں میں اپنائیں،ڈی جی نے جیل انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا اور ہدایت کی کہ قیدیوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ اپنی اصلاح کے عمل کو مثبت انداز میں جاری رکھ سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں