ایس پی انوسٹی گیشن عمران عباس چدھڑ نے جوڈیشل کمپلیکس کا دورہ

ایس پی انوسٹی گیشن عمران عباس  چدھڑ نے جوڈیشل کمپلیکس کا دورہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا کی خصوصی ہدایت پر ایس پی انوسٹی گیشن عمران عباس چدھڑ نے جوڈیشل کمپلیکس کا وزٹ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

جوڈیشل کمپلیکس کے انٹری پوائنٹس پر موجود پولیس افسران اور جوانوں کو ہدایت کی کہ عدالتی حدود میں داخل ہونے والے ہر شخص کی فیزیکل چیکنگ کو سو فیصد یقینی بنایا جائے ۔ تلاشی کے عمل میں کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے ۔ انہوں نے کمپلیکس کی چھتوں پر تعینات گارڈز اور گردونواح میں گشت کرنے والی ٹیموں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا تاکہ کسی بھی غیر معمولی سرگرمی پر فوری قابو پایا جا سکے ۔انہوں نے واضح کیا کہ عدالتی حدود میں کسی بھی شخص کو اسلحہ لے جانے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے اور قانون کی بالادستی کو مقدم رکھا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں