نشئیوں کے ختم کرائے گئے ڈیرے پھر آباد ہو گئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سابقہ دور میں مختلف مقامات پر نشئیوں کے سرعام ڈیرے ختم کر وائے گئے تھے مگر نئی انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث پھر سے یہ ڈیرے آباد ہو رہے ہیں ،جہاں سرعام انجکشن اور دیگر منشیات کا استعمال ہوتا ہے۔
یہی نہیں نشیؤں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اورآئے روز ان کی ہلاکتوں کے واقعات میں بھی نمایاں اضافہ ارباب اختیار کیلئے لمحہ فکریہ ہے ،ان میں کھاتے پیتے گھرانوں کے نوجوان بھی شامل ہیں،جبکہ سرعام منشیات کے استعمال سے گزرنے والے بچوں کی ذہنی نشوونما پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں،شہریوں نے ارباب اختیار سے اس سلسلہ میں مربوط حکمت عملی اختیار کر کے اس کے مستقل تدارک کا مطالبہ کیا ہے ۔