جعلی زرعی ادویات کی روک تھام کیلئے مہم چلانے کا فیصلہ
بھرپور کریک ڈاؤن کی تیاری، جعلی ادویات کے استعمال سے حکومت نہ صرف زرعی اجناس کے پیدواری اہدا ف حاصل کر پا رہی بلکہ کاشتکاروں کو ناتلافی نقصان پہنچ رہا سرگودھا، خوشاب،میانوالی اور بھکر میں کریک ڈاؤن کیلئے سول ایڈمنسٹریشن اور پولیس کی معاونت سے مہم چلاکر روزانہ کی بنیاد پر عملدرآمد کی رپورٹ دی جائے ، حکام
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا سمیت ریجن بھر میں سب سٹینڈرڈ اور جعلی زرعی ادویات کی روک تھام کیلئے بھرپور مہم چلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے بھرپور کریک ڈاؤن کی تیاری شروع کر دی گئی، ذرائع کے مطابق حکومت کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ زرعی ادویات کی مختلف نوعیت کی درجنوں اقسام سب سٹینڈرڈ اور جعلی ہیں جن کی سرعام فروخت کا سلسلہ حکومتی احکامات کے باوجود جاری و ساری ہے ،جس کے باعث حکومت نہ صرف زرعی اجناس کے پیدواری اہدا ف حاصل کر پا رہی ہے بلکہ کاشتکاروں کو ناتلافی نقصان پہنچ رہا ہے ، اس ضمن میں صوبائی ٹاسک فورس برائے ایگریکلچر (پیسٹی سائیڈ) کی نشاندہی پر ڈویژنل افسران کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور بھکر میں جعلی اور سب سٹینڈرڈ ادویات کی فروخت کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیلئے سول ایڈمنسٹریشن اور پولیس کی معاونت سے خصوصی مہم چلاکر روزانہ کی بنیاد پر عملدرآمد کی رپورٹ ارسال کی جائے ۔