آوارہ کتوں کی تلفی کے اقدامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت

آوارہ کتوں کی تلفی کے اقدامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت

ریونیو کے اہداف کے حصول میں سختی اور بہتری کے لیے جاری منصوبے تیز

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، اسسٹنٹ کمشنرز، چیف آفیسر ضلع کونسل، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ، سپورٹس و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلعی کارکردگی اشاریوں (کے پی آئیز) اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے رمضان المبارک کے دوران شاندار پرائس کنٹرول اقدامات پر تمام افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور چیف سیکرٹری کی ہدایات پر موثر عملدرآمد یقینی بنایا گیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک کے اختتام کے بعد تمام افسران اپنی روٹین ذمہ داریوں پر بھرپور توجہ دیں اور کے پی آئیز کے حصول کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے پرائس کنٹرول مہم کو اسی تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے ، آوارہ کتوں کی تلفی، شہر کی خوبصورتی (بیوٹیفکیشن) کے اقدامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے پٹرول پمپس کی باقاعدہ انسپکشن، ریونیو کے اہداف کے حصول میں سختی اور ضلع کی بہتری کے لیے جاری منصوبوں کو تیز کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ گندم خریداری مہم جلد شروع ہو رہی ہے ، اس حوالے سے تمام ضروری انتظامات کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے ۔  مزید برآں انہوں نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک کے دوران فعال پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو متحرک رکھا جائے ۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں رمضان المبارک میں منعقد کیے گئے خصوصی ٹورنامنٹ کو سراہتے ہوئے اسے مثبت سرگرمی قرار دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کو باہمی رابطہ مزید بہتر بنانے اور عوامی سہولیات کی فراہمی میں بہتری لانے کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں