کلورکوٹ : میٹرک امتحانات کیلئے 12 امتحانی مراکز قائم

کلورکوٹ : میٹرک امتحانات کیلئے 12 امتحانی مراکز قائم

کلورکوٹ : میٹرک امتحانات کیلئے 12 امتحانی مراکز قائم 30 مارچ کو پہلا پرچہ انگریزی کا ہوگا ، تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے

کلورکوٹ (نمائندہ دُنیا )سرگودھا بورڈ کے زیر اہتمام 30 مارچ (بروز سوموار) کو ہونے والے میٹرک کے امتحانات کے لیے تحصیل کلورکوٹ میں کل 12 امتحانی مراکز قائم کر دیے گئے ہیں اور عملہ بھی تعینات کر دیا گیا ہے ۔سرگودھا بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت ہونے والے امتحانات کے لیے کلورکوٹ میں 5 مراکز طلبہ، 4 مراکز طالبات جبکہ 3 کمبائنڈ امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔طلبہ کے لیے قائم امتحانی مراکز میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول عباسیانوالہ، گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج جنڈانوالہ، گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کلورکوٹ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول فاضل اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ٹبہ نینہ شامل ہیں۔طالبات کے لیے گورنمنٹ گرلز کالج فار ویمن جنڈانوالہ، گورنمنٹ گرلز کالج فار ویمن کلورکوٹ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول فاضل اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بسی مائی روشن میں مراکز قائم کیے گئے ہیں۔اسی طرح کمبائنڈ مراکز میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول روڈی، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ذمیوالہ اور ڈی ایکٹو سکول کلورکوٹ شامل ہیں۔تمام امتحانی مراکز پر 12 سپرنٹنڈنٹس، 12 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس سمیت 100 سے زائد عملے کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق 30 مارچ کو پہلا پرچہ انگریزی کا ہوگا اور تمام تعلیمی اداروں میں امتحانات کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں