پی پی 83 خوشاب ضمنی الیکشن، ریٹرننگ افسروںکا نوٹیفکیشن
ڈپٹی کمشنر خوشاب جہانزیب حسین لابر کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر لگا یا گیا
خوشاب (نمائندہ دنیا)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 83 خوشاب تھری کے ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا اور ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر خوشاب جہانزیب حسین لابر کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبداللہ خان کو ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے جبکہ سی ای او خوشاب محمد عیسیٰ لالی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل سکندر اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کے فرائض سرانجام دیں گے ۔انتخابی شیڈول کیمطابق الیکشن میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدوار اپنے کاغذاتِ نامزدگی 27 اپریل تک جمع کرا سکیں گے ۔
30 اپریل کو امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی جبکہ کاغذات کی سکروٹنی کا عمل 6 مئی کو مکمل ہوگا۔11 مئی تک کاغذات مسترد یا منظور ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی، 14 مئی کو اپیلوں کا فیصلہ کیا جائے گا جبکہ 18 مئی کو امیدواروں کی ترمیم شدہ فہرست جاری ہوگی۔ 19 مئی کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے ۔حلقہ پی پی 83 کے ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ 7 جون بروز اتوار کو ہوگی۔