گداگری ایکٹ کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کو چھڑانے کیلئے 20ہزار ہتھیا لئے
موچھ (نمائندہ دنیا)ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کے احکامات پر میانوالی پولیس نے ٹاؤٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں شروع کر دی۔
ایس ایچ او تھانہ پائی خیل سب انسپکٹر توقیر احمد اور انکی ٹیم نے سادہ لوح شہری سے گداگری ایکٹ کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کو چھڑانے اور تھانہ میں اپنا اثرورسوخ ظاہر کرکے 20ہزار روپے لینے والے ٹائوٹ ملزم ملک جمیل احمد ولد بشیر احمد سکنہ وانڈھی روشن والی میانوالی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ضلع بھر میں ٹاؤٹ کلچر کے انسداد کیلئے مؤثر اور مربوط حکمت عملی پر عمل جاری رہیگا۔ ٹاؤٹوں کی سرپرستی کرنیوالے عناصر کیساتھ بھی آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔