سابقہ رنجش ، شہری کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا

 سابقہ رنجش ، شہری کو  بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر شہری کو قابو کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔

تھانہ مدینہ ٹاؤن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے رحمان نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے مبینہ طور پر اس کے بھتیجے کو قابو کر لیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ قتل سمیت دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی جانے لگیں۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں