ریلوے اسٹیشن چوک تک مرکزی شاہراہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

 ریلوے اسٹیشن چوک تک مرکزی شاہراہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

ریلوے اسٹیشن چوک تک مرکزی شاہراہ ٹوٹ پھوٹ کا شکارگاڑیاں شہر کی داخلی خارجی شاہراہ کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے کھٹارہ بننے لگیں

کندیاں(نمائندہ دنیا ) کندیاں المعصوم چوک سے ریلوے اسٹیشن چوک تک مرکزی شاہراہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار،شہریوں کو آمدو رفت میں مشکلات کا سامنا ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق کندیاں المعصوم چوک سے ریلوے اسٹیشن چوک تک روڈ کی ابتر صورتحال نے کندیاں بازار اور شہر کو جانے والے مسافروں کا سفر انتہائی دشوار گزار بنادیا گاڑیاں شہر کی داخلی خارجی شاہراہ کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے کھٹارہ بننے لگی ہیں سابق حکومت میں اس روڈ کا ٹینڈر اور افتتاح ہونے کے باوجود اس روڈ کی تعمیر ومرمت کاکام التواء کا شکار ہے شہریوں نے ڈی سی میانوالی سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کی اہم ترین سڑک کی تعمیر و مرمت کے لیے مزکورہ ٹھیکیدار کو ورک آڈر جاری کروا کر تعمیراتی کام شروع کروایا جائے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں