کوائن میکنگ مقابلے ، ڈگری کالج خواتین کی پہلی پوزیشن
کوائن میکنگ مقابلے ، ڈگری کالج خواتین کی پہلی پوزیشن طلبہ کا تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ ،منفرد اور دیدہ زیب سٹیمپس اور سکے تیار کئے
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) ضلع بھر میں منعقدہ سٹیمپ اور کوائن میکنگ مقابلے میں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ ڈگری کالج برائے خواتین بھاگٹانوالہ کے طالبات نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ اس شاندار کامیابی پر ادارے کے اساتذہ اور طلبہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔مقابلے میں شریک طلبہ نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے منفرد اور دیدہ زیب سٹیمپس اور سکے تیار کیے ، جنہیں ججز نے بے حد سراہا۔ طلبہ کی محنت، لگن اور اساتذہ کی بہترین رہنمائی اس کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ادارے کے پرنسپل اور اساتذہ نے کامیاب طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی نہ صرف ادارے بلکہ پورے علاقے کے لیے باعثِ فخر ہے ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی طلبہ کو ایسی مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینے کے مزید مواقع فراہم کیے جائیں گے تاکہ ان کی صلاحیتوں کو مزید نکھارا جا سکے ۔