ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر سرگودھا کاشیلٹر ہوم سرگودھا کا دورہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر سرگودھا ملک عامر شہزاد نے اپنی ٹیم کی خواتین پراسیکیوٹرز کے ہمراہ شیلٹر ہوم سرگودھا کا دورہ کیا، جہاں ان کا استقبال ڈسٹرکٹ ویمن پروٹیکشن آفیسر ثناء رؤف نے کیا۔
اس موقع پر شیلٹر ہوم میں خواتین کے لیے فراہم کی گئی بہترین سہولیات، صاف ستھرے ماحول اور فلاحی اقدامات کو بے حد سراہا گیا۔ شرکاء نے کہا کہ یہ تمام انتظامات ثناء رؤف کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور انسان دوست رویے کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔دورانِ وزٹ خواتین پراسیکیوٹرز نے شیلٹر ہوم میں مقیم خواتین سے فرداً فرداً ملاقات کی اور انہیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ’’Justice for All‘‘فری لیگل ایڈ پروگرام کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی۔