ایشیا وہیل چیئر کرکٹ ٹورنامنٹ کی شاندار میزبانی ہو گی، کمشنر
کراچی(این این آئی)کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ ستمبر میں کراچی میں منعقد ہونے والے ایشیا وہیل چیئر کرکٹ ٹورنامنٹ کی بھرپور اور شاندار میزبانی کی جائے گی، جبکہ کراچی انتظامیہ اس بین الاقوامی ایونٹ کی کامیابی کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔
یہ اعلان انہوں نے اپنے دفتر میں آل پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل کی چیئرپرسن رخسانہ راجپوت کی سربراہی میں آنے والے دو رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد میں ذیشان خان بھی شامل تھے ، جبکہ اس موقع پر کمشنر کراچی کے ڈائریکٹر کھیل غلام محمد خان بھی موجود تھے ۔ملاقات کے دوران کمشنر کراچی نے وفد کی درخواست پر ٹورنامنٹ کی انتظامی کمیٹی کا چیئرمین بننے کی ذمہ داری بھی قبول کرلی۔