گورنر نہال ہاشمی سے کوریا کے قونصل جنرل کی ملاقات
کراچی (این این آئی) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے کوریا کے قونصل جنرل جون کم گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر پاک کوریا تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان اور کوریا کے درمیان بی ٹو بی اور جی ٹو جی روابط کو مزید فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک کوریا ثقافتی، تعلیمی اور اسکالرشپ ایکسچینج پروگرامز کو وسعت دینا دونوں ممالک کے عوامی روابط کو مزید مضبوط کرے گا۔گورنر نہال ہاشمی نے کہا کہ سندھ میں سرمایہ کاری، صنعتکاری اور تجارتی تعاون کے فروغ کے لئے سازگار، محفوظ اور پُرکشش ماحول دستیاب ہے ، انہوں نے مزید کہاکہ کورین حکومت پاکستان میں موجود ہنر مند اور غیر ہنر مند افرادی قوت سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتی ہے ۔