ستھرا پنجاب ٹیم گندگی کے ڈھیر اٹھا کر لے گئی
ستھرا پنجاب ٹیم گندگی کے ڈھیر اٹھا کر لے گئی گورنمنٹ اے پی ایس میموریل ہائی سکول کے اساتذہ کے دل جیت لئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ستھرا پنجاب کی ٹیم نے کئی دہائیوں سے جمع کوڑا کرکٹ اور گندگی کے ڈھیر اٹھا کر گورنمنٹ اے پی ایس میموریل ہائی سکول کے اساتذہ و طلباء کے دل جیت لئے ، بتایا جاتا ہے کہ وسیع و عریض رقبہ پر قائم سب سے قدیم ادارے اے پی ایس میموریل ہائی سکول کے گراؤنڈز میں ایک عرصہ سے کوڑا کرکٹ اور روڑی کے ڈھیرلگے ہوئے تھے اس حوالے سے پرنسپل احتشام الحق ہمدانی کی خصوصی استدعاپر ستھرا پنجاب پروگرام کے سینئر آفیسر محمد عثمان اوریونین کونسل نمبر9کے سپروائزر محمد عمران کی زیر نگرانی ٹیم نے دو مرحلوں میں گراؤنڈز سے کوڑا کرکٹ اور روڑی کے ڈھیر اٹھا کر ٹھکانے لگا دیئے اور گراؤنڈ کو ہموار کر کے بچوں کے کھیلنے کے قابل بنا دیا جس پر سکول کے اساتذہ اور طلباء نے ستھرا پنجاب پروگرام کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مریم نواز زندہ باد اور کمشنر سرگودھا زندہ باد کے نعرے لگائے ۔