شہر کو پلاسٹک فری کرنے کیلئے 5جون کی ڈیڈ لائن دے دی گئی

شہر کو پلاسٹک فری کرنے کیلئے 5جون کی ڈیڈ لائن دے دی گئی

ٍشہر کو پلاسٹک فری کرنے کیلئے 5جون کی ڈیڈ لائن دے دی گئی آخری مرحلہ میں پلاسٹک بیگز فروخت کرنیوالی دوکانوں کی رجسٹریشن کی جا رہی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلع کو پلاسٹک فری کرنے کیلئے 5جون 2026کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے ،اس امر کا اظہار ڈسٹرکٹ آفیسر تحفظ ماحولیات محمد رانا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اور بتایا کہ پلاسٹک بیگز کا استعمال فضائی آلودگی کے ساتھ انسانی ذندگیوں کے لیے بھی خطرناک ہے اوراس امر کا ادراک کرتے ہوئے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے اور مرحلہ وار پلاسٹک بیگز کے مینوفیکچررز ڈسٹری بیوٹرز اورمتعلقہ دوکانداروں کی رجسٹریشن کا عمل بھی جاری ہے ، آخری مرحلہ میں پلاسٹک بیگز فروخت کرنیوالی دوکانوں کی رجسٹریشن کی جا رہی ہے ، تاکہ متبادل انتظامات کیلئے سپلائی چین کو ریگولیٹ کیا جاسکے ، اورڈپٹی کمشنر کی زیر نگرانی عوام میں نو پلاسٹک بیگ کی آگاہی مہم کے ساتھ ساتھ خصوصی کریک ڈاؤن کیلئے تحصیل سطح پر ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں، جنہیں موقع پر پانچ سے پچاس ہزار روپے جرمانہ کے اختیارا ت بھی تفویض کر دیئے گئے ہیں،روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی کو آن لائن سسٹم کے ذریعے مانیٹرکیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ محکمہ تحفظِ ماحول عوام کو صاف، محفوظ اور صحت مند ماحول کی فراہمی کے لیے ہر سطح پر متحرک کیا جا رہا ہے اور ماحولیاتی قوانین پر بلاامتیاز عملدرآمد یقینی بنایا جائیگا۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ماحول دوست طرزِ عمل اپنائیں اور ماحول کے تحفظ کیلئے پلاسٹک فری زون کو یقینی بنانے میں ہمارا ساتھ دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں