ترشاوہ باغات میں کیڑوں کے حملے کا خدشہ، محکمہ کا الرٹ

ترشاوہ باغات میں کیڑوں کے حملے کا خدشہ، محکمہ کا الرٹ

ترشاوہ باغات میں کیڑوں کے حملے کا خدشہ، محکمہ کا الرٹ تدارک کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں، افسران کو ہدایت

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)محکمہ زراعت نے آئندہ برساتی سیزن کے دوران ترشاوہ باغات میں مختلف کیڑوں کے حملوں کے خدشے کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ڈی جی زراعت پنجاب کی جانب سے ضلعی اور تحصیل سطح کے افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ موسم برسات کے دوران ممکنہ طور پر بڑھنے والے کیڑوں جیسے سٹرس سلہ (تیلا)، سٹرس سکیلز اور لیف مائنر کے تدارک کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ہدایات میں کہا گیا ہے کہ فضا میں نمی کے اضافے اور بارشوں کے دوران تیز ہواؤں کے باعث یہ کیڑے ترشاوہ باغات کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، اس لیے بروقت آگاہی مہم چلائی جائے اور کاشتکاروں کو مناسب شرح سے سپرے کرنے کی ہدایت دی جائے ۔محکمہ زراعت کے مطابق بروقت حفاظتی اقدامات سے باغات کو ممکنہ نقصان سے بچایا جا سکتا ہے اور پیداوار میں کمی کے خدشات کو کم کیا جا سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں