جعلی چیکوں اور امانت میں خیانت کے متعدد واقعات

جعلی چیکوں اور امانت میں خیانت کے متعدد واقعات

جعلی چیکوں اور امانت میں خیانت کے متعدد واقعات محمد فیصل سے ثمر عباس نے مبینہ طور پر 27 لاکھ روپے ہتھیا لیے

سرگودھا (سٹاف رپورٹر ) کاروباری لین دین کے دوران جعلی چیکوں اور امانت میں خیانت کے ذریعے مختلف افراد سے مجموعی طور پر لاکھوں روپے ہتھیانے کے واقعات سامنے آئے ہیں، جن پر پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔24 جنوبی کے محمد فیصل سے ثمر عباس نے مبینہ طور پر 27 لاکھ روپے ہتھیا لیے ۔ اسی طرح سید نو کے محمد اشرف سے ممتاز اور شان محمد نے ساڑھے 7 لاکھ روپے وصول کیے ۔مزید برآں بستی مہر آباد کے دلبر حسین سے محمد راشد نے ساڑھے 6 لاکھ روپے ، 62 شمالی کے علی احمد سے محمد احسان نے 3 لاکھ روپے ، 49 شمالی کے عارف سے عامر شہزاد نے پونے 3 لاکھ روپے جبکہ کلیار ٹاؤن کے حسین مسعود سے محمد عارف نے 5 لاکھ روپے مبینہ طور پر ہتھیا کر خرد برد کر لیے ۔متاثرہ افراد کی شکایات پر پولیس نے متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں