شاہراؤں پر ٹریفک سگنلز کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کرنے کی ہدایت
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہر کی مختلف شاہراؤں پر ٹریفک سگنلز کی بحالی کے لیے حکومت نے عملی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے جس پر جلد عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ نون کے ضلعی صدراور سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت سرگودھا شہر کی آبادی میں جہاں اضافہ ہو رہا ہے وہاں پر شہر میں ٹریفک کا دباؤ بھی حد سے زیادہ بڑھتا جا رہا ہے جس کو کنٹرول کرنے کے لیے ٹریفک پولیس کا عملہ انتہائی کم ہے لہذا حکومت نے فوری طور پر تمام شاہراؤں پر ٹریفک سگنلز کی بحالی کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے عبدالرزاق ڈھلوں نے کہا کہ اس وقت طسرگودھا شہر کے مختلف چوراہوں پر ہر وقت ٹریفک کا جام ہونا معمول بن کر رہ گیا ہے۔ ٹریفک پولیس کا عملہ شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کی بجائے صرف چالانوں تک محدود رہ گیا جس کی وجہ سے شہر کا کوئی بازار ایسا نہیں جہاں پر ٹریفک کا جام ہونا معمول بن کر نہ رہ گیا ہو جبکہ ٹریفک پولیس کاعملہ اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے صرف اور صرف جرمانوں تک محدود ہے۔