کمشنر کا سٹی بیوٹیفکیشن،اربن ری جنریشن منصوبوں کا تفصیلی معائنہ

کمشنر کا سٹی بیوٹیفکیشن،اربن ری جنریشن منصوبوں کا تفصیلی معائنہ

کمشنر کا سٹی بیوٹیفکیشن،اربن ری جنریشن منصوبوں کا تفصیلی معائنہ منصوبے مقررہ وقت میں مکمل کیے جائیں ، کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے شہر میں جاری سٹی بیوٹیفکیشن/اربن ری جنریشن منصوبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ کمشنر نے سٹی روڈ، کچہری بازار اور صرافہ بازار کا دورہ کرتے ہوئے جاری کاموں کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا۔ سٹی بیوٹیفکیشن منصوبہ شہری ماحول کو بہتر بنانے اور سرگودھا کو ایک خوبصورت اور جدید شہر بنانے کے لیے جاری ہے ،کمشنر حافظ شوکت علی نے ہدایت کی کہ تمام منصوبے مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیے جائیں اور کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ صفائی، شجرکاری، خوبصورتی اور شہری سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے اور ان منصوبوں کی بروقت تکمیل سے شہریوں کو بہتر ماحول میسر آئے گا،انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مقامات کی خوبصورتی، گرین ایریاز کی دیکھ بھال اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو صاف، سرسبز اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے ،کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سرگودھا شہر کو جدید شہری تقاضوں کے مطابق ترقی دے کر اسے پنجاب کے خوبصورت اور منظم شہروں میں شامل کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں