محرم الحرام:ضلع خوشاب میں امن و امان کیلئے ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس
خوشاب (نمائندہ دنیا)عشرہ محرم الحرام کے دوران ضلع خوشاب میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
جلاس میں اے ڈی سی جی غزالہ کنول، اسسٹنٹ کمشنر چوہدری ضیاء اللہ، ایم ڈی واسا عمران علی باجوہ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اسرار احمد قریشی، ڈی ایس پی صدر ذوالفقار احمد، سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ اور سکیورٹی برانچ کے افسران کے علاوہ چاروں تحصیلوں سے امن کمیٹی کے اراکین اور مختلف مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محرم الحرام کے دوران صرف لائسنس یافتہ کمیٹی ممبران اور عزاداران کو جلوسوں اور مجالس کی اجازت ہوگی، جبکہ جلوسوں کے روٹس میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر علماء کرام اور اقلیتی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ باہمی رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے مشترکہ کردار ادا کریں۔ہدایت کی گئی کہ علماء و ذاکرین کسی بھی مسلک یا فرقے کے خلاف گفتگو سے اجتناب کریں