قیام کیلئے علماء کرام اور ممبران امن کمیٹی کی کوششیں قابل تعریف ،کمشنر سرگودھا
میانوالی (نامہ نگار)کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی اور ریجنل پولیس آفیسر شہزاد آصف خان کی زیر صدارت محرم الحرام کے سلسلہ میں ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی، ڈی پی او وقار عظیم کھرل، اے ڈی سی آر محمد شاہد کھوکھر، اے ڈی سی جی ماجد بن احمد، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر صاحبان ضلعی امن کمیٹی کے ممبران اور مختلف مکتبہ فکر کے علماء کرام نے شرکت کی۔ اجلاس سے کمشنر سرگودھا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں امن وامان کے قیام کیلئے علماء کرام اور ممبران امن کمیٹی کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ روایات کی طرح اس سال بھی ہم سب نے ملکر اتحاد، یگانگت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے اور ضلع کا امن برقرار رکھنا ہے ۔