رقم کی واپسی کا تقاضا پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے شخص کیخلاف مقدمہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) امانتاً رکھوائی گئی رقم کی واپسی کا تقاضا کرنے والے شخص کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والا شخص قانون کی زد میں آ گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ چک نمبر9شمالی کے رہائشی محسن طارق نے فرخ امین کو 14لاکھ روپے بطور امانت دیئے جو کہ ملزم نے مبینہ طور پر خرد برد کر لئے اور رقم کی واپسی کے تقاضا پر مذکورہ شخص کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگا، جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔