سیلابی صورتحال کو مانیٹر کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ الرٹ
سیلابی صورتحال کو مانیٹر کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ الرٹ بارشوں کے باعث دونوں دریاؤں میں پانی کی سطح چوبیس گھنٹے مانیٹر کی جائے گی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) دریائے جہلم اور چناب کی سیلابی صورتحال کو مانیٹر کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے حالیہ بارشوں کے باعث دونوں دریاؤں میں پانی کی سطح چوبیس گھنٹے مانیٹر کی جائے گی ،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فی الحال سیلابی صورتحال نہیں ہے پوری طرح دونوں دریاؤں پر نگاہ رکھنے کے ساتھ ساتھ مرکزی فلڈ کنٹرول سے بھی مکمل رابطے میں ہیں جھاوریاں اور گردونواح میں دریائے جہلم کے کٹاؤ کی صورتحال بھی کنٹرول میں ہے۔