سیم نالوں کے اوپر اور اطراف میں تجاوزات ختم کرنیکی ہدایت
سیم نالوں کے اوپر اور اطراف میں تجاوزات ختم کرنیکی ہدایت یہ اقدام نالوں میں پانی بھرنے کے باعث اٹھایا جا رہا ،تاکہ نقصان سے بچا جا سکے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب نے موسمی حالات اور بارشوں کے باعث سرگودھا سمیت بعض اضلاع میں سیم نالوں کے اوپر اور اطراف پختہ و غیر پختہ تجاوزات ختم کرانے کی ہدایت جاری کی ہے اس ضمن میں تمام اضلاع کے ضلعی انتظامی افسران سے کہا گیا ہے کہ جن نالوں پر لوگوں نے قبضے کر کے تجاوزات قائم کر رکھی ہیں انہیں فوری طور پر خالی کروایا جائے اور نالوں کے قریب اگر کوئی کسی کی ملکیتی جگہ ہے تو اسے بھی محفوظ بنایا جائے ۔ یہ اقدام بعض اضلاع میں شدید بارشوں کے باعث سیم نالوں کے بپھرنے کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے تا کہ لوگ جانی و مالی نقصان سے محفوظ رہ سکیں۔