ڈاکو ؤں نے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل،نقدی و موبائل چھین لیا
ڈاکو ؤں نے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل،نقدی و موبائل چھین لیاصرافہ بازار ،بلاک نمبر7سے ،79شمالی سے محمد عمران کی موٹرسائیکلیں چوری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارادتوں کے دوران ہجن کے قریب تین نامعلوم ڈاکو گن پوائنٹ پر محمد آصف سے موٹرسائیکل،نقدی و موبائل چھین کر لے گئے ،75جنوبی کے قریب تین نامعلوم ڈاکوؤں نے فرحان ممتاز اور عمر شریف کو روک کر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے نقدی و موبائلز چھین لئے ،جبکہ بھلوال میں نجی شوگر ملز سے ساڑھے تین لاکھ روپے مالیت کے پرزہ جات ،58شمالی کے محمد حق نواز،محلہ لکانوالہ کے محمد اکرام کے گھروں سے قیمتی سامان،نقدی وغیرہ ،پرانا بھلوال کے شاہد عمران کی آٹا چکی سے چالیس ہزار روپے مالیت کی گندم، مقام حیات سے محمد اعظم کا رکشہ،صرافہ بازار سے محمد جہانگیر،بلاک نمبر7سے محمد عثمان،79شمالی سے محمد عمران کی موٹرسائیکلیں نامعلوم چور اڑا لے گئے ، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔