مصنوعی دودھ کی تیاری اور فروخت کرنے والایونٹ سیل
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے 91جنوبی میں مصنوعی دودھ کی تیاری اور فروخت کرنے کے ایک بڑے یونٹ پر چھاپہ مار کر اسے سیل کر دیا۔
ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق یونٹ مالک فتح محمد موقع پر پکڑا گیا جبکہ اسکا بیٹا جاوید فرار ہو گیاملزمان چینی گلو کوز اور دیگر کیمیکلز سے مصنوعی دودھ تیار کر رہے تھے ۔موقع سے 11سو لیٹر ملاوٹی دودھ برآمد کر کے تلف کر نے کے ساتھ ساتھ دونوں باپ بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔