ایل پی جی کی کم قیمتوں پر عملدرآمد کہیں بھی نظر نہیں آ رہا

ایل پی جی کی کم قیمتوں پر عملدرآمد کہیں بھی نظر نہیں آ رہا

ایل پی جی کی کم قیمتوں پر عملدرآمد کہیں بھی نظر نہیں آ رہا سرکاری ریٹ 242 روپے کلوگرام ،بیشتر مقامات پر 550 روپے تک فروخت

سرگودھا(نعیم فیصل سے ) وفاقی حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں نمایاں کمی کے اعلان کے باوجود سرگودھا میں صارفین کو اس کا کوئی ریلیف نہ مل سکا۔ شہر اور گردونواح میں غیر قانونی ری فلنگ اسٹیشنوں اور ایل پی جی ایجنسیوں پر گیس بدستور من مانے نرخوں پر فروخت کی جا رہی ہے ، جس پر شہریوں نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ،ذرائع کے مطابق جون 2026 کے دوران ایل پی جی کی سرکاری قیمت تقریباً 320 روپے فی کلوگرام مقرر ہونے کے باوجود سرگودھا میں بیشتر مقامات پر گیس 500 سے 550 روپے فی کلوگرام تک فروخت کی جاتی رہی۔

اب حکومت نے جولائی 2026 کے لیے قیمت میں 67 روپے فی کلوگرام کمی کرتے ہوئے نیا سرکاری ریٹ 242 روپے فی کلوگرام مقرر کر دیا ہے ، لیکن شہر میں اس فیصلے پر عملدرآمد کہیں بھی نظر نہیں آ رہا،شہریوں کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین، ہوٹلوں، تندوروں اور چھوٹے کاروبار سے وابستہ افراد کو آج بھی 480تک بلکہ اس سے بھی زیادہ نرخوں پر ایل پی جی خریدنے پر مجبور کیا جا رہا ہے ، جس سے مہنگائی کے ستائے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ،شہر سمیت ضلع بھر میں غیر قانونی ری فلنگ اسٹیشنوں کی بڑی تعداد بدستور سرگرم عمل ہے۔ ، جہاں نہ صرف حکومتی نرخ نامے کو نظر انداز کیا جا رہا ہے بلکہ حفاظتی قواعد و ضوابط کی بھی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جا رہی ہے ۔ متعلقہ اداروں کی جانب سے وقتی کارروائیوں کے باوجود غیر قانونی کاروبار پر مؤثر قابو نہیں پایا جا سکا،

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں