شاہپور کا قریبی گاؤں بکھر بارمیں گندے کھڑے پانی سے شہری عذاب میں مبتلا

شاہپور کا قریبی گاؤں بکھر بارمیں گندے  کھڑے پانی سے شہری عذاب میں مبتلا

شاہ پور صدر (نامہ نگار ) شاہپور کا قریبی گاؤں بکھر بارمیں گندے کھڑے پانی سے شہری عذاب میں مبتلا، اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس کا مطالبہ،تحصیل شاہ پور کے قصبہ بکھر بار میں نکاسی آب کا ناقص نظام اور گلیوں میں جمع گندے چھپڑ کے پانی نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے ،صورتحال تشویشناک گلی محلوں میں کھڑے گندے پانی کے باعث عام شہریوں کا گھروں سے نکلنا محال ہو چکا ہے ۔

پورے علاقے میں شدید تعفن پھیل گیا ہے جبکہ مچھروں کی بہتات سے ڈینگی، ملیریا اور دیگر بیماریوں کا خطرہ منڈلا رہا ہے ۔  متاثرین میں بچے ، بزرگ اور خواتین سب سے زیادہ پریشان ہیں ،علاقہ مکینوں نے اسسٹنٹ کمشنر شاہپور، ڈپٹی کمشنر سرگودھا، کمشنر سرگودھا اور متعلقہ محکموں سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں