141 مستحق طلبہ و طالبات میں 23 لاکھ کے وظائف تقسیم

141 مستحق طلبہ و طالبات میں 23 لاکھ کے وظائف تقسیم

141 مستحق طلبہ و طالبات میں 23 لاکھ کے وظائف تقسیم پنجاب حکومت مستحق طلبہ کی تعلیمی معاونت کو وسعت دینے کیلئے پرعزم ،رانا منور غوث

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا میں پنجاب زکوٰۃ و عشر کونسل کے تعاون سے مورا سکالرشپ پروگرام کے تحت 141 مستحق طلبہ و طالبات میں مجموعی طور پر 23 لاکھ روپے کے وظائف تقسیم کر دیے گئے ۔چیک تقسیم کرنے کی تقریب کے مہمانِ خصوصی پنجاب زکوٰۃ و عشر کونسل کے چیئرمین اور رکنِ صوبائی اسمبلی رانا منور غوث تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا منور غوث نے کہا کہ مورا سکالرشپ پروگرام مالی مشکلات کا سامنا کرنے والے باصلاحیت طلبہ کے لیے اپنی تعلیم جاری رکھنے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت مستحق طلبہ کی تعلیمی معاونت کو مزید وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے اور اسی سلسلے میں آئندہ سال اس سکالرشپ پروگرام کے فنڈز دوگنا کیے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم ہر باصلاحیت اور مستحق طالب علم کا بنیادی حق ہے اور مالی مشکلات کسی طالب علم کی تعلیمی راہ میں رکاوٹ نہیں بننی چاہئیں۔ انہوں نے پنجاب زکوٰۃ و عشر کونسل کی مسلسل معاونت کی تعریف کرتے ہوئے مورا سکالرشپ پروگرام سال میں دو مرتبہ جاری کیے جانے کے فیصلے کو سراہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں