ڈپٹی کمشنر کا سنٹرل جیل میانوالی کادورہ، چاک و چوبند دستے نے انہیں سلا می پیش کی

ڈپٹی کمشنر کا سنٹرل جیل میانوالی  کادورہ، چاک و چوبند دستے  نے انہیں سلا می پیش کی

میانوالی (نامہ نگا)ڈپٹی کمشنر اسد عبا س مگسی کاگذشتہ روز سنٹرل جیل میانوالی کادورہ۔ڈپٹی کمشنر سنٹر ل جیل پہنچے تو جیل کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلا می پیش کی۔

انہوں نے جیل کی مختلف بیرکس، ہسپتال، کچن سمیت جملہ شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا اور قیدیوں کو فراہم کر دہ سہولیات کا جائزہ لیا۔اسد عبا س مگسی نے قیدیوں کے لیے تیار کر دہ کھا نے کے معیار کو بھی چیک کیا۔انہوں نے سنٹرل جیل کی ہسپتال اور میڈیسن سٹور کا بھی معائنہ کیا،قیدی مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سپر ٹینڈنٹ سنٹرل جیل نے ڈپٹی کمشنر کو جیل میں مقید قیدیوں کو فراہم کر دہ سہولیات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے جیل حکا م کو ہدایت کی کہ وزیرا علیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق قیدیوں کو تما م سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جا ئے ۔اس موقع پر سپرٹینڈنٹ سنٹرل جیل رسول بخش کلا چی، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر خلیل احمد ملک کے علاوہ جیل کے دیگر حکا م بھی مو جود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں