بچوں کو بازاری کھانے کھلانے اور دھوپ میں گھروں سے نکلنے نہ دیں، ڈاکٹر حفیظ الرحمان

بچوں کو بازاری کھانے کھلانے  اور دھوپ میں گھروں سے نکلنے نہ  دیں، ڈاکٹر حفیظ الرحمان

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا ) معروف معالج ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے کہا ہے کی گرمی اور حبس کی شدت میں اضافہ ہواہے جس سے مکھیوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔

جو ہیضہ سمیت مختلف بیماریوں کا سبب بن رہی ہیں انھوں نے کہا کہ بچوں کو بازاری کھانے کھلانے اور بچوں کو دھوپ کے اوقات میں گھروں سے نکلنے نہ دیں جبکہ بڑے بھی گھروں سے نکلتے وقت سر ڈھانپ کر نکلیں۔ انھوں نے کہا کہ بچوں پر خصوصی توجہ دیں اور انھیں نمکول ملا پانی دیں تھوڑی سی احتیاط سے آپ بچوں کو ہیضہ سمیت مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں