میانوالی خوشاب روڈ سٹی ایریا میں اسپیڈ کی حد رفتار مقرر کرنے کا مطالبہ
قائدآباد(نمائندہ دنیا)میانوالی خوشاب روڈ سٹی ایریا میں اسپیڈ کی حد رفتار مقرر کرنے کا مطالبہ،شہریوں نے ٹریفک پولیس کے اعلی احکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نور پور موڑ سے لیکر شمار موڑ تک خوشاب میانوالی روڈ پر شہری آبادی کی وجہ سے بے۔
پناہ رش بڑھ جاتا ہے جبکہ اس ایریا میں اسپیڈ کی حد مقرر نہ ہونے کے باعث حادثات معمول بن چکے ہیں انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شہری آبادی کے ایریا میں حد رفتار مقرر کر کے دونوں جانب بورڈذ آوایزاں کئے جائیں تا کہ حادثات کنٹرول ہو سکیں۔