کیٹل مارکیٹ خوشاب میں ٹھیکیدار کی من مانیوں کا سلسلہ ختم
خوشاب(نمائندہ دنیا) خوشاب اور ملحقہ اضلاع کے مویشیوں کی بیوپاریوں کی سنی گئی۔
کیٹل مارکیٹ خوشاب میں ٹھیکیدار کی من مانیوں کا سلسلہ ختم ہو گیا ، اور منڈی کی نئی انتظامیہ نے تمام ذمہ داریاں سنبھال کر کام شروع کر دیا، منڈی کا پرانا ٹھیکیدار وں کی فیس کی مد میں کسی بیوپاریوں سے بھاری فیسیں وصول کر رہا تھا ، نئی انتظامیہ نے ذمہ داریاں سنبھالتے ہی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردی سرکاری فیسوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے بڑے جانوروں کی 248+1500 روپے اور چھوٹے جانور کی فیس48+300روپے وصول کر کے کمپیوٹرائزڈ رسیدیں جاری کرنا شروع کر دیں،مقررہ فیس کے علاوہ کسی بھی قسم کی اضافی وصولی کی ہر گز اجازت نہیں ہے ۔