وادی سون میں ٹمبر مافیا کی کاروائیاں زور پکڑ گئیں
درختوں پر کلہاڑے چلا کر قیمتی لکڑی دیگر اضلاع میں سمگل کی جارہی
خوشاب(نمائندہ دنیا )ضلع خوشاب کے جنت نظیر علاقہ وادی سون میں ٹمبر مافیا کی کاروائیاں زور پکڑ گئیں ، سر سبز شاداب درختوں پر کلہاڑے چلا کر رات کی تاریکی میں قیمتی لکڑی ٹرکوں کے ذریعے دیگر اضلاع میں سمگل کی جارہی ہے اور لکڑی کے بیوپاریوں کے ہاتھ روکنے والا کوئی نہیں ، جنگلات کے محافظ بھاری تنخواہیں لینے کے باوجودد خاموش نماتچشائی کا کردرا دا کر رہی ہیں ۔ وادی سون کے مکینوں کے مکینوں سے اس صورتحال پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ درخت دھرتی کا زیور ہوتے ہیں درختوں کے بے دریغ کٹاو کے باعث جنگلات سکڑ رہے ہیں جس سے وادی سون کا حسن برباد ہونے کے ساتھ ساتھ جنگلی حیات کو بھی خطرات لاحق ہیں، ضلعی انتظامیہ نوٹس لیتے ہوتے درختوں کے غیر قانونی کٹاو کا عمل رکوانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے ۔