جوڑہ کلاں کے قریب دریائے جہلم کے کٹاو میں مزید تیزی
یہ عمل جاری رہا تو گاوں کی رہائشی آبادی کو بچانا دشوار ہو جائے گا ،مکین
خوشاب(نمائندہ دُنیا) کدھی کے جوڑہ کلاں کے قریب دریائے جہلم کے کٹاو کے عمل میں مزید تیزی آگئی جس سے 25ہزار نفوس پر مشتمل گاؤں جوڑہ کلاں کے دریا برد ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا گاؤں کے مکینوں کی اطلاع پر پنجاب اسمبلی کے نو منتخب رکن سردار ظفر عباس خان بلوچ صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے موقع پر پہنچ گئے ، انہوں نے دریائے کے کٹاو کے عمل جائزہ لیا ، اس دوران گاوں کے مکینوں ننے انہیں بتایا کہ گاوں کی بیشتر اراضی دریا برد ہو چکی ہے اگر یہ عمل جاری رہا تو گاوں کی رہائشی آبادی کو بچانا دشوار ہو جائے گا ، سردار ظفر عباس بلوچ نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ وہ بہت جلد سیکرٹری ایریگیشن پنجاب۔ڈپٹی کمشنر خوشاب اور اسسٹنٹ کمشنر نورپورتھل کا متاثرہ علاقے کا دورہ کرائیں گے اور اس مسئلہ کے مستقل حل کیلئے گزشتہ دور حکومت میں منظور کئے جانیوالے 200فٹ حفاظتی بند کے منصوبہ کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرانے پر زور دیا جائے گا ۔