گلی محلوں میں کوڑا برقرار، علاقہ مکینوں کو شدید پریشانی کا سامنا

گلی محلوں میں کوڑا برقرار، علاقہ مکینوں کو شدید پریشانی کا سامنا

ورکرز مین بازار سے کچھ کچرا اُٹھا کر فوٹوسیشن کرلیتے ہیں گلی محلوں میں نہیں آتے

مڈھ رانجھا (نمائندہ دُنیا)مڈھ رانجھا میں ستھرا پنجاب ٹیم کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ، صفائی کے ناقص انتظامات سے گلی محلوں میں کوڑا برقرار، علاقہ مکینوں کو شدید پریشانی کا سامنا ۔مڈھ رانجھا میں ستھرا پنجاب کے ورکرز صفائی کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں ورکرز صبح مین بازار سے کچھ کچرا اُٹھا کر فوٹوسیشن کرلیتے ہیں جبکہ گلی محلوں میں کئی کئی روز تک چکر نہ لگانے اور صفائی نہ کرنیکی بناء پر گندجوں کا توں برقرار ہتا ہے اور کوڑا کرکٹ نالیوں میں گرنے پر نالیاں بند ہو جانے سے گند ا پانی نالیوں سے باہر نکلنا شروع ہوجاتا ہے ۔ علاوہ ازیں گھروں سے کوڑا اکھٹا کرنے کا بھی کوئی منظم طریقہ موجود نہ ہے اورنہ محلوں میں صفائی کیلئے کوئی شیڈول بنایا گیا شہریوں کا کہنا ہے کہ ستھرا پنجاب کی متعلقہ ٹیم بغیر شیڈول کے من مرضی سے گلی محلوں میں کام کرتے ہیں جسکی وجہ سے صفائی کا نظام دن بدن ابتر ہوتا جارہا ہے اور رہائشیوں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں