مین پائپ لائن پھٹ جانے سے واٹر سپلائی معطل
مین پائپ لائن پھٹ جانے سے واٹر سپلائی معطل پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع ،کام میں 20 سے 24 گھنٹے درکار
سلانوالی(نمائندہ دنیا)پی ایم یو انڈر گراؤنڈ ڈرینج تعمیراتی منصوبہ کھدائی کے دوران اسلام نگر روڈ پر واٹر سپلائی کی مین پائپ لائن پھٹ جانے سے شہر میں واٹر سپلائی کے پانی کی فراہمی معطل ہو گئی میونسپل کمیٹی سلانوالی کے ذرائع کے مطابق پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کردیا اور مرمت کے کام میں 20 سے 24 گھنٹے درکار ہوں گے لہذا پانی کی بحالی 18 جولائی کو ممکن ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments