ماس ٹرانزٹ منصوبہ سے ٹریفک دبائو میں کمی ہوگی :کمشنر

ماس ٹرانزٹ منصوبہ سے ٹریفک دبائو میں کمی ہوگی :کمشنر

ماس ٹرانزٹ منصوبہ سے ٹریفک دبائو میں کمی ہوگی :کمشنر عوام کو آرام دہ سفری سہو لیات کیساتھ معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی نے سابق چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر)زاہد سعید کے ساتھ ماس ٹرانزٹ منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نوید احمد بھی موجود تھے جبکہ اے سی آر محمد فرقان،اے سی جی محمد عامر،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عبد الرئوف،ایم ڈی واسا احد ڈوگر سمیت ،سوئی گیس ،گیپکو،پی ٹی سی ایل متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسر وں نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے دوران منصوبے کے مختلف مراحل، تکنیکی امور، ٹریفک مینجمنٹ، لینڈ یوز، انفراسٹرکچر کی ضروریات اور آئندہ کی حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔ کمشنر محمد علی نے واضح کیا کہ ماس ٹرانزٹ کوریڈور صرف ایک ٹرانسپورٹ منصوبہ نہیں بلکہ گوجرانوالہ کے شہری مستقبل کی نئی بنیاد ہے جس سے عوام کو محفوظ، آرام دہ اور تیز رفتار سفری سہولیات میسر آئیں گی جبکہ شہر میں ٹریفک کے دباؤ میں نمایاں کمی اور معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے اجلاس کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا اور یقین دہانی کرائی کہ تمام متعلقہ ادارے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ منصوبے کو کامیاب بنانے کیلئے کردار ادا کریں گے ۔ماہرین کے مطابق ماس ٹرانزٹ کوریڈور کی تکمیل گوجرانوالہ میں جدید شہری ٹرانسپورٹ کے نئے دور کا آغاز ثابت ہوگی جس سے نہ صرف روزمرہ سفر آسان ہوگا بلکہ سرمایہ کاری، تجارتی سرگرمیوں اور شہری ترقی کو بھی نئی رفتار ملے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...