پینسرہ:ٹریفک حادثہ ، 15 سالہ نوجوان جاں بحق، 2 افراد زخمی

پینسرہ:ٹریفک حادثہ ، 15 سالہ نوجوان جاں بحق، 2 افراد زخمی

پینسرہ:ٹریفک حادثہ ، 15 سالہ نوجوان جاں بحق، 2 افراد زخمی موٹر سائیکل اور ویگن ٹکرا گئی ، محمد ریحان دم توڑ گیا ، زخمی ہسپتال منتقل

پینسرہ (نمائندہ دنیا )میراں والا بنگلہ کے قریب کمال پور روڈ پر موٹر سائیکل اور مزدا کے درمیان ہونے والے خوفناک ٹریفک حادثے میں 15 سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ جمعہ کے روز پیش آیا، جب موٹر سائیکل اور مزدا آپس میں ٹکرا گئے ، جس کے نتیجے میں تین افراد متاثر ہوئے ۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 15 سالہ محمد ریحان کے نام سے ہوئی، جو شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔حادثے میں زخمی ہونے والوں میں 28 سالہ عاطف اور 18 سالہ سبحان شامل ہیں۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جنہوں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا۔واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...