دریا خان :ڈالہ کی ٹکر سے خاتون جاں بحق ، نوجوان شدید زخمی
ڈرائیور سیٹ بیلٹ لگا رہا تھا کہ گاڑی نے ٹکر مار دی، ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا
دریاخان(نمائندہ دنیا)خسور روڈ قریشیانوالہ چیک پوسٹ کے قریب شہ زور ڈالا ڈرائیور پٹرولنگ پولیس کو دیکھتے ہیں گھبرا گیا سیٹ بیلٹ ایمرجنسی لگاتے ہوئے سڑک کنارے کھڑے موٹر سائیکل کو عقب سے ٹکرا گیا ایک خاتون جاں بحق ایک نوجوان شدید زخمی۔ پٹرولنگ پولیس نے ڈالا اور ڈرائیور کو حراست میں لے لیا تفصیلات کے مطابق خسور روڈ قریشیانوالہ پٹرولنگ چیک پوسٹ کے قریب پہنچا تو سامنے پٹرولنگ پولیس ناکہ لگائے کھڑی تھی تو ڈرائیور خوفزدہ ہوتے ہی سیٹ بیلٹ باندھنا چاہا تو سڑک کنارے کھڑے موٹر سائیکل کو عقب ٹکر ماردی دی سے (خ)نامی خاتون موقع پر دم توڑ گئی جبکہ نوجوان شدید ذخمی ہو گیا ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ کر زخمی اور نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments