مسعود ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹرز ہاسٹل کی تزئین و آرائش مکمل

مسعود ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹرز  ہاسٹل کی تزئین و آرائش مکمل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کے ڈاکٹرز ہاسٹل کی تزئین و آرائش کا کام مکمل ہونے کے بعد افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

 ایم ایس ڈاکٹر محمد سہیل خواجہ نے رینوویشن کے بعد ڈاکٹرز ہاسٹل کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ ڈاکٹرز ہاسٹل کی عمارت کو جدید تقاضوں کے مطابق خوبصورت اور دیدہ زیب انداز میں رینوویٹ کیا گیا ہے ، جس سے ہاسٹل کی مجموعی خوبصورتی اور سہولیات میں نمایاں بہتری آئی ہے ۔اس موقع پر ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر کاشفہ حمید بھلی، اے ایم ایس ڈاکٹر طارق محمود، ڈاکٹر اکرام الحق، ڈاکٹر زوہیب لیاقت شاہ، ڈاکٹر شاہ حسن وسیم, ڈاکٹر خاور عباس شاہ، ڈاکٹر کاشف جاوید، ڈاکٹر فیصل جمیل ، ڈاکٹر حمزہ احسان ، ڈاکٹر احمد باقر سمیت دیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے ۔ ایم ایس ڈاکٹر محمد سہیل خواجہ نے ہاسٹل کی تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ لیا اور اس حوالے سے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کو بہتر اور پرسکون رہائشی ماحول کی فراہمی ہسپتال انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...